ابنا: قدس نیٹ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کہ جو اتوار کے دن چند اسلامی ممالک کے دورے پر رفح گذرگاہ کے راستے سے مصر میں داخل ہوۓ تھے پچیس فلسطینی شخصیات کے وفد کو اپنے ساتھ لے کر قاہرہ سے خرطوم روانہ ہوگۓ ہیں۔
فلسطینی وزیر اعظم سوڈان کے دورے کے موقع پر اس ملک کے صدر عمر البشیر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ سوڈان کے دارالحکومت میں قدس کے بارے میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت بھی اسماعیل کے دورۂ سوڈان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے گزشتہ روز عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی ، اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع اور مصر کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بریگیڈیر مراد موافی کے ساتھ ملاقات میں فلسطین کی قومی آشتی کے بارے میں بھی تبادلۂ خیالات کیا۔ .......
/169